اکرام دھاریجو کی سراج  قاسم تیلی کے انتقال پر تعزیت

 اکرام دھاریجو کی سراج  قاسم تیلی کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سراج قاسم تیلی کے انتقال سے ملک ایک بڑے صنعت کار اور محب وطن سے محروم ہو گیا ہے اور مرحوم سراج قاسم تیلی کی ملک میں صنعتوں کے فروغ میں کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے دعا کی کہاللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔