پشاور کا بی آرٹی دیگر شہروں کے بس سسٹم سے بہتر ہے، شاہ محمد وزیر 

پشاور کا بی آرٹی دیگر شہروں کے بس سسٹم سے بہتر ہے، شاہ محمد وزیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے بی آر ٹی کے چوتھے فیڈر روٹ ڈبگری گارڈن سے کوہاٹ اڈے تک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد، سیکرٹری ٹرانسپورٹ زاکر حسین آفریدی، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پشاور کا جدید بی آر ٹی دیگر شہروں کے بس سسٹم سے بہتر اور مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس روٹ پر 10 بسیں چلائی جائینگی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک شاہ محمد نے کہا کہ اس روٹ سے پشاور کے جنوبی حصے اور جنوبی اضلاع کے عوام کو شہر کے وسط تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے محفوظ ترین سفری سہولت ہے۔ملک شاہ محمد وزیر کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حیات آباد فیڈر روٹس سے یومیہ 30 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی فیڈر روٹس کو شہر کی 7 مرکزی شاہراہوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔  صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی محفوظ، قابل اعتماد اور سستی سفری سہولت ہے۔