مفتی زرولی کی تمام زندگی درس و تدریس میں گذری،شیخ فرہاد

مفتی زرولی کی تمام زندگی درس و تدریس میں گذری،شیخ فرہاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد فرہاد اور نائب صدر محمد فیصل نے جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک دینی شخصیت تھے اور وہ پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے۔مرحوم کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور ہزاروں علما کے بھی استاد تھے جبکہ انہیں تفسیر و حدیث کے درس میں منفرد مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال سے ان سے استفادہ حاصل کرنے والے ملک بھر کے طلبہ ایک عظیم استاد سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔