حویلیاں میں بھتیجوں نے چچا کوتشدد کرکے قتل کردیا 

حویلیاں میں بھتیجوں نے چچا کوتشدد کرکے قتل کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حویلیاں (نامہ نگار) تھانہ حویلیاں کی حدود میں سگے بھتیجوں نے چچا کو راڈو مکوں اور لاتوں سے قتل کر دیا حویلیاں  معمولی تو تکرار پر نوجوان کو آہنی راڈ اور مکوں سے قتل کر دیا گیا تھانہ حویلیاں میں قتل کا مقدمہ درج ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی جاوید الئی ولد فضل الہی نیاپنے بھائی مقتول بابر ولد فضل الہی کے قتل کی دعویداری کرتے ہوئے ملزمان نقاش،آفتاب پسران مختیار پر ایف آئی آر درج کروائی وقوعہ کے مطابق اٹھائیس نومبر کو معمولی توں تکرار پر ملزمان نے میرے بھائی بابر کو آہنی راڈ اور لاتوں مکوں سے شدید زخمی کیا جس کی تھانہ حویلیاں میں اطلاع دی اور زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا آٹھ روز ہاسپٹل میں رہنے کے بعد میرا بھائی بابر جو گونگا بھی ہے گزشتہ رات موت کے منہ میں چلا گیا۔بابر نے اپنے پیچھے پانچ بچے جن میں چار بچیاں ایک بچی شامل ہیں چھوڑے ہیں اسی طرح بابر کی بیوہ بھی گونگی ہیں۔پولیس نے مقدمہ 302 درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔بابر کی والدہ اس کے بیوی بچوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر ہمارا واحد سہارا تھا جس سے ہمارے گھر کا چولہا جلتا تھا۔میڈیا سے دوران گفتگو بابر کے معصوم بچوں کی دعا یا دے دے کر انصاف کی دہائی۔بابر کی والدہ کا کہنا تھا کہ جس طرح بھی ہو میرے معصوم بچے کو انصاف دلوایا جائے۔دوسری طرف پولیس نے 302 دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔جب کہ دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔