مشہور منشیات فروش گرفتار  چرس آئس اور رائفل برآمد

  مشہور منشیات فروش گرفتار  چرس آئس اور رائفل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود ملوگی جھگڑ ا میں سرگرم مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 1815 گرام چرس، 15 گرام آئس اور رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو مخبر کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ چمکنی کی حدود ملوگی جھگڑا میں مشہور منشیات فروش منشیات فروشی کرنے میں سرگرم ہے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چمکنی سر دار حسین اور اے ایس آئی رب نواز خان بمعہ لیڈی کنسٹیبل فوری کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش عرفان ولد طارق احمد کے گھر پر چھاپہ لگا کر گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1815 گرا م چرس،15 گرام آئس اور ایک رائفل 8mm بھی برآمد کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ  درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین خان اور انچارج چوکی ترناب ربنواز خان نے نان کسٹم پیڈ ٹائرز کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے ٹائرز پہلے پشاور اور بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام ٹائرز کو ٹیکس ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے