مردان،گھریلو تنازعہ،داماد نے بھائیوں سے ملکر ساس کو قتل کردیا

مردان،گھریلو تنازعہ،داماد نے بھائیوں سے ملکر ساس کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) بغدادہ میں مستورات کے تنازعے پر داماد نے بھائیوں سے مل کر فائرنگ کرکے اپنی ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا عالم خان کالونی بغدادہ کے رہائشی آفتاب ولد جہانزیب نے سٹی پولیس کو بتایاکہ اس کی والدہ مسماۃ (ش) میاگان چم جارہی تھی کہ راستے میں مبینہ طورپر اس کے بہنوئی ذکریااوراس کے دیگر ملزمان بھائیوں ظہوراورسلیم نے مل کر فائرنگ کردی جس سے اس کی والدہ موقع پر جان بحق ہوگئی واردات کے بعد تینوں ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔