وزیراعلیٰ کی فوکل پرسن آسیہ اسد  کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

وزیراعلیٰ کی فوکل پرسن آسیہ اسد  کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)وزیراعلی خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن برائے کورونا آسیہ اسد، سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز محمد نے  قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن برائے کورونا آسیہ اسد ، سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز محمد نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے وفد کو ہسپتال اور بلخصوص کورونا کے بارے میں مکمل بریفینگ دی۔   وزیراعلی خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن برائے کورونا، سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے ہسپتال میں کرونا کے لیے کئی گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن برائے کورونا نے محکمہ صحت کے وفد کے ہمراہ سنٹرل آکسیجن پلانٹ، کورونا ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور کارڈیک کیتھ لیب کا دورہ کیا۔ وفد نے ہسپتال میں کورونا سے بچا کے لیے کی گئے اقدامات سے اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین بی او جی گلریز حکیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) نور جاوید،فوکل پرسن کورونا ڈاکٹر زاہد اور دیگر ہسپتال سٹاف موجود تھے۔