ڈبلیو ایس ایس پی نے نومبر دسمبر کے بل جاری کر دیئے

ڈبلیو ایس ایس پی نے نومبر دسمبر کے بل جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے ماہ نومبر اور دسمبر کے بل جاری کر دیئے۔ بل زونل دفاتر کو فراہم کر دیئے گئے ہیں جہاں تقسیم اور وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی شعبہ بلنگ وریکوری کے مطابق بل سات منتخب بنکوں اور چینلز کے ذریعے وصول کئے جارہے ہیں، صارفین کی آسانی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی نے ون لنک ون بل کے ذریعے بھی بلوں کی وصولی شروع کر دی ہے صارفین ون لنک اکاؤنٹس کے حامل 30 بنکوں کے ذریعے بھی بل جمع کراسکتے ہیں،اب 37 مختلف بنکوں اور چینلز کے ذریعے بل وصول کئے جارہے ہیں۔ مجموعی طور 80 ہزار گھریلو، تجارتی وصنعتی صارفین کو بل جاری کئے گئے ہیں جن کی تقسیم جاری ہے۔  ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ خدمات میں بہتری کے لئے بل بروقت جمع کروائیں۔ڈبلیو ایس ایس پی نے واضح کیا ہے کہ بل صرف بنکوں اور دیگر منتخب چینلز کے ذریعے وصول کیا جاتا ہے صارفین سے نقد رقم قبول نہیں کی جاتی۔جن صارفین کو بروقت بل نہ ملے وہ ڈبلیو ایس ایس پی ویب سائٹ سے بل کی نقل حاصل اور شکایات کے لئے 1334 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔