13دسمبر کا جلسہ نااہلوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: امیر مقام 

13دسمبر کا جلسہ نااہلوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: امیر مقام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے 13دسمبرکاجلسہ نااہل خان کے ناکام سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن13دسمبرکو ہونے والاجلسے میں بھرپورشرکت کرنے کیلئے تیاری میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی کابینہ،ضلعی صدوروجنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی شرکت اورجذبہ قابل دیدوقابل ستائش ہے،یہ تحریک ظاہم حکومت جانے تک جاری رہیگا،تحریک میں شدت آئیگی مگرکمی ونرمی نہیں کیونکہ یہ تحریک کسی ایک فردیاکسی ایک سیاسی جماعت کیلئے نہیں بلکہ ملک کے 22کروڑعوام کیلئے اورجمہوریت کی بقاء کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کیخلاف اب پی ڈیم سے تعلق نہ رکھنے والے اورمہنگائی وبے روزگاری سے متاثرلوگ بھی پی ڈی ایم کے جلسوں کارخ کرنے لگے ہیں،وہ پسماندہ اورمتاثرہ لوگ بھی پی ڈی ایم کے ذریعے اس نااہل حکومت سے چھٹکاراحاصل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں مگرحکومت نے صرف چندلوگوں کومعطل کرکے اپنا چہرہ چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے،آکسیجن فراہمی کامعاہدہ2017میں تحریک انصاف ہی کی حکومت کے دورمیں ختم ہوگیاتھامگرپھرتبدیلی سرکارنے آکسیجن معاہدہ گوراتک نہیں کیا،ان نااہل حکمرانوں کیخلاف بھی قتل کے ایف آئی آردرج کرنے چاہئے۔اجلاس سے ممبرقومی اسمبلی وجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامرتضیٰ جاویدعباسی وپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دیگرارکان نے بھی خطاب کیا اور13دسمبرکولاہورجلسے میں بھرپورشرکت کیلئے عزم کااظہاربھی کیا۔