باڑہ،ملک دین خیل میں  نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

  باڑہ،ملک دین خیل میں  نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے نالہ ملک دین خیل میں ایک نامعلوم  عورت کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔  لاش  کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔۔لاش صبح نالہ ملک دین خیل میں پڑی تھی کہ پولیس کو اطلاع مل گئی کہ نالہ ملک دین خیل میں ایک نامعلوم عورت کی لاش پڑی ہے پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا