فراڈ کیس میں ملوث2 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج 

فراڈ کیس میں ملوث2 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں، ایک ملزم سکندرضمانت خارج ہونے پرفرارہوگیا جبکہ سیکیورٹی حکام نے دوسرے ملزم عثمان علی کی فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا،احاطہ عدالت میں مدعی اور ملزم کی ہاتھا پائی بھی ہوئی،جسٹس چودھری مشتاق احمد نے ملزمان کی درخواست پر سماعت کی،ملزموں کے خلاف تھانہ ٹانڈا گجرات میں پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھاہے،ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ ان کے موکل پرساڑھے 4 لاکھ روپے فراڈ سے لینیکاالزام بے بنیاد ہے،ملزمان بے قصور ہیں، عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار ہیں،ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
درخواستیں خارج 

مزید :

صفحہ آخر -