سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست پر ایکنک، این ایچ اے بورڈ ممبران کو نوٹس 

        سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست پر ایکنک، این ایچ اے بورڈ ممبران کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے مرید کے نارووال روڈ کی تعمیر کیلئے دائر درخواست پر ایکنک ممبران اور این ایچ اے بورڈ ممبران کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر سیکرٹری کمیونی کیشن ظفر حسن اور چیئرمین این ایچ اے عدالت میں پیش ہوئے،فاضل جج نے دوران سماعت غلطی بیانی پر سیکرٹری کمیونی کیشن پر سخت اظہار برہمی کااظہارکیا، بعدازں عدالت نے سیکرٹری کمیونی کیشن کی غیر مشروط معافی بھی منظور کر لی،عدالت نے کہا کہ اگر منظوری کے باوجود پروجیکٹ نہیں بنتا تو این ایچ اے کا اختیارات کا غلط استعمال ہوگا، سیکرٹری کمیونی کیشن خود جاکر سڑک کا معائنہ کریں، ابھی تک یہ ہی طے نہیں ہورہا کہ صوبائی پراجیکٹ ہے یا وفاقی، اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے افسروں کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے؟جس وقت تک ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی درست کام نہیں ہوگا، میٹنگ کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کیوں آگے نہیں بڑھائی گئی؟، نارنگ منڈی سے نارووال روڈ کی تعمیر کے پی سی ون کے بعد کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟عدالت کو بتایا گیا کہ پی سی ون کے بعد تاخیر ہونے سے لاگت کی قیمت میں اضافہ ہونے سے پراجیکٹ رک گیا،سابق حکومت کے دور میں ہی یہ پراجیکٹ سابق حکومت کے دور میں تھا، فاضل جج نے کہا کہ کہ بورڈ ممبران کو نوٹس دے رہا ہوں وہ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔
نارووال روڈ

مزید :

صفحہ آخر -