چیف جسٹس کی عدالت عالیہ میں کورونا ایس او پیزز پرعملدرآمد کی ہدایت

    چیف جسٹس کی عدالت عالیہ میں کورونا ایس او پیزز پرعملدرآمد کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے عدالت عالیہ میں کورونا ایس او پیزز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی، فاضل جج نے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے،عدالت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ سٹاف اور افسران دفتری اوقات میں فیس ماسک کی مکمل پابندی کریں گے،تمام سٹاف اور افسران وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں گے اور سینیٹائزر کا استعمال کریں گے،لاہور ہائی کورٹ ملازمین آپس میں مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کریں گے،لاہور ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر فیس ماسک کے بغیر کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،لاہور ہائیکورٹ احاطے اور داخلی و خارجی راستوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،کورونا ایس او پیزز پر کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ہدایت نامہ 

مزید :

صفحہ آخر -