گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں   کی تعمیر‘  ایل ڈی اے، محکمہ  ماحولیات سے رپورٹ طلب 

گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں   کی تعمیر‘  ایل ڈی اے، محکمہ  ماحولیات سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ڈویژن میں گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کے معاملے پر ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات سے 21دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا تو ذمہ دار نتائج کے لئے تیار رہیں،درخواست گزار شہری مبشر الماس کی طرف سے لاہور ڈویڑن میں بننے والی 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں،ایسا کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،گرین ایریا ماحولیات آلودگی سے تحفظ کے لئے بنائے گئے ہیں لیکن متعلقہ ان سوسائٹیوں کی تعمیر پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ لاہور ڈویژن میں گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کا نوٹس لے کر اسے روکا جائے۔
رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -