پی ڈی ایم جلسہ میں پی ٹی آئی  کے کارکن بھی شرکت کرینگے 

پی ڈی ایم جلسہ میں پی ٹی آئی  کے کارکن بھی شرکت کرینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ہر جلسہ بڑا کیا ہے اور اس میں حکومتی پالیسوں سے تنگ عوام جوق در جوق شرکت کرتی ہے جس طرح سے مینار پاکستان ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے ٹھیک اسی طرح سے یہاں پر جو جلسہ منعقد ہو گا وہ بھی ہر لحاظ سے تاریخی جلسہ ہو گا۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ پی ڈی ایم کا مینار پاکستان کا جلسہ کتنا بڑا جلسہ گا پی ٹی آئی والے اس طرح کے جتنے مرضی سوالات میڈیا سے کروالیں ان کواس جلسہ کے انعقاد سے پتہ چل جائے گا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ عوام کتنی محبت کرتے ہیں حکومت نے جس قدر عوام کو مایوس کیا ہے اس سے یہ بات دعوے سے کہنی چاہوں گا کہ اس جلسہ میں پی ٹی آئی کا با شعور کارکن بھی خاموشی سے شرکت کرکے مسلط کردہ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائے گا۔
اکرم خان درانی 

مزید :

صفحہ آخر -