زندہ دلان لاہور حکمرانوں کی تمام رکاوٹیں اور زنجیریں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گے

 زندہ دلان لاہور حکمرانوں کی تمام رکاوٹیں اور زنجیریں توڑ کر جلسہ گاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور حکمرانوں کی تمام تر رکاوٹوں اور زنجیروں کو توڑ کر بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا تاریخی خطاب سننے کے لئے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان آئیں گے حکمرانوں کو علم ہے کہ یہ جلسہ بہت بڑا جلسہ ہو گا اسی لئے ابھی سے انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ایک مشعل بر دار ریلی نکالنے پر مقدمہ بنا دیا ہے مگر ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ جتنے مرضی مقدمے بنا لو یہ جلسہ بھی ہو گا اور بہت بڑا جلسہ ہوگا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے عوام ان سے نجات چاہتے ہیں اور ان حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنانے کے لئے ہی ہمارے جلسوں میں آتے ہیں یہ کبھی عوام کو کورونا وباء سے ڈراتے ہیں تو کبھی سیکورٹی تھریٹ سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر بھی عوام باز نہ آئیں تو انہوں نے نا معلوم مقدمات کی آڑ میں عوام کو دھمکانا شروع کررکھا ہے ان کی بوکھلاہٹ ہی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -