انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،ترجمان ایف بی آر

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،ترجمان ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی) ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔تمام کمرشل بینک ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے گزشتہ رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام ذیلی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے متعلقہ درخواستیں وصول کرنے کے لئے ہیلپ ڈیسک تشکیل دیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق چیف کمشنر کوموصول ہونے والی تاریخ میں توسیع سے متعلق ایک درخواست کے ذریعے کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی بشرطیکہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندہی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کے لئے آن لائن درخواست بھی قابل قبول ہو گی۔


انکم ٹیکس گوشوارے

مزید :

صفحہ آخر -