سوار محمد حسین شہید کا49 واں یوم شہادت کل منایا جائے گا

سوار محمد حسین شہید کا49 واں یوم شہادت کل منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد  (آئی این پی)  نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا49 واں یوم شہادت10 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں  مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں سوار محمد حسین شہید کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جوان سوار ممد حسین شہید18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے انہوں نے 3دسمبر1966کو سترہ سال کی عمر میں بطور ڈرائیور پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔ 1971کی جنگ میں سوار محمد حسین شہید کی تعیناتی شکر گڑھ سیکٹر میں ہوئی اور انکی ڈیوٹی سپاہیوں کوگولہ بارود پہنچانے کی تھی وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے تھے ا ور شکر گڑھ محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن  کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے جس سے بہت بڑی تعداد میں دشمن کے ٹینک تباہ ہوئے  سوار محمد حسین شہید نے اپنی حکمت عملی اور ذہانت کے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور جنگ میں بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواں مردی سے اسکا مقابلہ کیا۔ 
 سوار محمد حسین

مزید :

صفحہ آخر -