حکومت کا کوروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسی نیشن کا پلان تیار  

          حکومت کا کوروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسی نیشن کا پلان تیار  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے کوروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعد ویکسی نیشن کا پلان تیار کرلیا، یہ مہم اگلے سال مارچ میں 3مراحل میں چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ونا ویکسی نیشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، ویکسی نیشن مہم 3مراحل میں چلائی جائے گی، اس مہم کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی، جن میں 5لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز ہوں گے،پہلے فیز میں 65سے زائدالعمر95لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی، دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، دوسرے فیز میں 60سال سے زائدالعمر شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی، تیسرے مرحلے میں ملکی آبادی کے مخصوص خصوص میں ویکسین دی جائے گی، ویکسی نیشن کی نوعیت دستیاب ویکسین کی مقدار پر ہوگی۔
ویکسی نیشن 

مزید :

صفحہ اول -