لکی فٹبال کلب نے گڑھی شاہو فٹبال کلب کو 3-2شکست دے دی

لکی فٹبال کلب نے گڑھی شاہو فٹبال کلب کو 3-2شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لکی فٹبال کلب نے دوستانہ میچ میں گڑھی شاہو فٹبال کلب کو3-2 سے شکست دے دی۔ لکی فٹبال کلب کی کپتانی گول کیپر محمد فرحان جبکہ گڑھی شاہو فٹبال کلب کی قیادت کے فرائض شیخ صدیق نے سر انجام دیئے۔میچ کے پہلے ہاف میں گڑھی شاہو فٹبال کلب کے کھلاڑی چھائے رہے اور 2 گول کی برتری حاصل کرلی۔جب دوسرا ہاف شروع ہوا تو لکی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے اسٹائیکر اویس، بابر اور وقاص کے شاندار گولز کی بدولت میچ کا اختتام 3-2 کی فتح پر کیا۔میچ کے اختتام پر لکی فٹبال کلب کے کپتان گول کیپر محمد فرحان نے جونیئر کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کو خوب سراہا۔