ٹیم کو کیویز سے کامیابی کیلئے ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہے، معین

 ٹیم کو کیویز سے کامیابی کیلئے ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہے، معین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے کامیابی کے لئے ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے جس مشکل سے ٹیم گزری ہے اس کے لئے فوری سنبھلنا آسان نہیں ہے مشکل وقت میں ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے یہ سیریز بہت مشکل ہے اور کامیابی کے لئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے اب دیکھنایہ ہے کہ کس پلان کے ساتھ ٹیم میدان میں اترتی ہے کھلاڑیوں کو اپ مکمل توجہ پریکٹس پر رکھنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ قومی ٹیم عمدہ کھیل سے کامیابی حاصل کرے گی۔