ڈومیسٹک کرکٹرز تاحال پی سی بی سے پیسوں کے منتظر

ڈومیسٹک کرکٹرز تاحال پی سی بی سے پیسوں کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کا نیا سیزن اپنا آدھا سفر مکمل کرچکا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے والے کھلاڑی اب بھی 3 ماہ قبل شروع ہونے والے تازہ معاہدوں کے تحت اپنی ماہانہ ادائیگی کے منتظر ہیں نئے سسٹم میں علاقائی تنظیموں کے متعدد کھلاڑیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے نئے فرسٹ کلاس سیزن سے قبل تازہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد بھی انھیں ایک بار بھی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔پی سی بی نے 28 ستمبر کو 192 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لئے 21-2020ء  کے سیزن کے معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔  ایک عہدیدار نے کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ادائیگی کا عمل رواں ہفتے مکمل ہوجائے گا۔ 

۔