علی حیدر گیلانی اور آغا رفیع اللہ نے  استعفٰے بلاول بھٹو کوارسال کردیئے

  علی حیدر گیلانی اور آغا رفیع اللہ نے  استعفٰے بلاول بھٹو کوارسال کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور،کراچی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا۔  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کوارسال کردیا ہے۔ اس کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ تحریر کیا گیا ہے جو فیصلہ ہونے پر قیادت سپیکر کو بھجوانے کااختیار رکھتی ہے۔   پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا۔آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پیپلزپارٹی کے رکن ہیں۔ 

 علی حیدر گیلانی 

مزید :

صفحہ اول -