جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ 10 دسمبر کو کھیلی جائے گی

جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ 10 دسمبر کو کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ 10 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔مارشل آرٹس کو نسل آف پاکستان،پنجاب کے زیر اہتمام جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ 10 دسمبرکو فیروز پور روڈ پر واقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذیلی ادارے نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر لاہور میں منعقد ہو گی۔مارشل آرٹس کو نسل آف پاکستان،پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم علی جنجوعہ(فورتھ ڈان،ڈبلیوٹی ایف) کے مطابق جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں مختلف کلبوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ میں مختلف ویٹ کیٹگری کے مقابلے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گے۔