نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسجد حملے میں انٹیلیجنس ناکامی پر معافی مانگ لی

  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسجد حملے میں انٹیلیجنس ناکامی پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ولنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسجد حملے میں انٹیلیجنس ناکامی پر معافی مانگ لی۔ انکوائری رپورٹ میں بعض خامیوں کی نشاندہی پر وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے معافی مانگی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی اداروں کی تمام تر توجہ ممکنہ دہشت گردی روکنے کی طرف مرکوز تھی۔ تاہم اسی دوران سفید فام بالادستی کا نعرہ لگاتے ہوئے شخص نے 51 افراد کو شہید کر دیا۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض انٹیلی جنس خامیوں کے باوجود سیکیورٹی اداروں کے لیے اس طرح کا حملہ روکنا ممکن نہیں تھا۔ وزیرِ اعظم آرڈرن نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق بعض خامیوں کے باوجود حملہ روکنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی یہ ناکامیاں ہیں جس پر میں معافی مانگتی ہوں۔
 معافی مانگ لی

مزید :

صفحہ اول -