یو ایس ویمنز اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے  شروع ہوگا

یو ایس ویمنز اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے  شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ہوسٹن(اے پی پی) یو ایس ویمنز اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور گالفر ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔  اس سے قبل چیمپئن سپ 4جولائی کو شروع ہونی تھی تاہم کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 یو ایس ویمن اوپن گالف چیمپئن شپ کا 75 واں ایڈیشن ہے جو  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن  کے چیمپئنز گالف کلب میں  کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے لئے 55لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی فاتح کھلاڑی کو 10لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملیں گے۔چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کی گالفر لی جیانگ ایون اعزاز کا دفاع کریں گی۔چیمپئن شپ چار روز جاری رہنے کے بعد 13دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔