پی سی بی کی طرف سے رابطہ نہیں کیا گیا، سمیع اسلم

 پی سی بی کی طرف سے رابطہ نہیں کیا گیا، سمیع اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ امریکا منتقلی کی افواہیں گزشتہ 3 سے 4ماہ سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود پی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال مارچ سے امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے تاہم اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔24سالہ نوجوان نے یوٹیوب پر ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے لئے منتخب نہ ہونے پر انہیں بہتر مواقع دیکھتے ہوئے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔