دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کو گرانے کی قسم کھا لی، (ن) لیگ 

    دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کو گرانے کی قسم کھا لی، (ن) لیگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے استعفوں کا آپشن اختیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس بنارسی ٹھگ والے نظام کو نہ چلنے دینے کی قسم کھا لی ہے،موجودہ اسمبلیوں سے استعفے چھوٹی قربانی ہے،اس نظام کو گرانا ہی عوام کی اصل خدمت اور مسائل کا واحد حل ہے،13دسمبرفیصلے کادن ہے،فضل الرحمان کی جعلی پارلیمنٹ سے حلف نہ لینے کی بات ٹھیک تھی، پنجابیو بیدار ہو جاؤ، لسی اور کلچہ چھوڑو،لاہور کے شیرو اٹھو سب نے 13 دسمبر  مینار پاکستان پہنچنا ہے،حکمرانوں نے جلسے کے خوف سے مینار پاکستان پر پانی چھوڑ دیا ہے،لاہور کا جلسہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا،ہم اس جھوٹی تبدیلی اور نام نہاد نئے پاکستان کو نہیں مانتے،ہم نے اس دھاندلی والے مسلط شدہ نظام کو گرانے کی قسم کھائی ہے۔ ان خیالا ت کااظہارمسلم لی گ(ن) کے رہنماؤں نے تیرہ دسمبر کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق،خواجہ سعدرفیق،خواجہ محمد آصف، شیخ روحیل اصغر،سائرہ افضل تارڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا کہ حکمرانوں کا ظلم و جبر قبول نہیں،ملک دو قدم آگے جاتا ہے تو چار قدم پیچھے آ جاتا ہے،جمہوریت کو چلنے دیاجائے،قانون و انصاف ایک جیسا ہو،لوگوں کیلئے اشیا ئے ضروریہ سستی کی جائیں۔ وہ کہتا رہا مافیا سے ڈیل کروں گا لیکن مافیا تو حکومت کے اندر بیٹھے ہیں،حکومتی مافیا نے اٹھائیس مہینے میں ایک سو ستر ٹرین حادثات کر وائے،معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،آٹا چینی مہنگی کر دی گئی،ہمارے دور میں دس روپے کا یونٹ رہا، عمران نیازی کہا تھاکہ بجلی کی قیمت بڑھے تو حکمران چور ہوتے ہیں خود بجلی کی قیمت دس روپے سے بڑھا کر ساڑھے اٹھارہ روپے کر دی ہے،۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ حکمران ووٹ چوری کر کے آئے ہیں،اگر یہ عوامی مسائل حل کرتے تو انہیں برداشت کیا جا سکتا تھا،ایک ووٹ چوری کرتے ہو اوپر سے سینہ زوری کرتے ہو،پوری دنیا میں پاکستان کو آپ نے تنہا کر دیا ہے،خواجہ آصف نے کہا کہ 2012 میں میں نے عمران خان کو ڈبل شاہ کہا تو اس نے مجھ پر دعوی دائر کر دیا آج سارا پاکستان اسے ڈبل شاہ کہہ رہا ہے،مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے،ہم نے اس دھاندلی والے مسلط شدہ نظام کو گرانے کی قسم کھائی ہے، ملک بھر سے فراڈیئے اور ٹھگ اکٹھے کر کے ہم پر مسلط کئے گئے ہیں جو اسمبلی عوامی مسائل حل اور عوامی حقوق غصب ہونے سے نہیں روک رہی تو ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں،شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ میں نے دھوتی پہنی ہے اس لئے بات پنجابی میں کروں گا،آپ سعد رفیق کے حلقے میں ہیں شیر بننا چاہیے،خان کے ترجمان سن لیں مریم میری بیٹی ہے اگر اس کے خلاف کسی نے بات کی تو بھرپور جواب دوں گا۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میں خواجہ سعد رفیق کے ضمنی الیکشن میں آئی تھی اور یقین ہوگیا تھا الیکشن چوری ہوا،میں تیرہ دسمبر کے جلسے کی دعوت دینے آئی ہوں،ہم سب کو تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان جانا ہے،دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ڈی ایم کے جلسے کے تناظر میں قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے سر جوڑ لئے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کیٹرنگ اور لاؤڈ سپیکر کے کاروبار سے وابستہ افراد کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ اور لاؤڈ سپیکر سے وابستہ افراد کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -