زرداری اور نوازشریف میں دلچسپ مکالمہ، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا  

      زرداری اور نوازشریف میں دلچسپ مکالمہ، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں  سابق وزیراعظم نواز شریف لندن اور سابق صدر آصف زرداری کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ بنے ذرائع کے مطابق آ صف زرداری نے اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں نواز شریف سے کہا کہ کیا میاں صاحب،  آ پ نے کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے؟  اس پر نوازشریف نے ہنستے ہوئے آصف زرداری کی بات کا جواب دیا اور کہا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہوا ہے نوازشریف کے ماسک سے متعلق جواب پر پی ڈی ایم اجلاس کے شرکاء کے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا دوران اجلاس مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر مبارک باد دی۔ 
مکالمہ 

مزید :

صفحہ اول -