پاکستان چین کیساتھ اپنی لازوال درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے: صادق سنجرانی 

پاکستان چین کیساتھ اپنی لازوال درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے: صادق سنجرانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا، دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سی پیک علاقائی ترقی کے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے،سی پیک نہ صرف خطے بلکہ علاقائی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی سمت متعین کر رہے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ اپنی لازوال اور درینہ دوستی پر فخر کرتا ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے، پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے مشترکہ ترقی اور مربوط روابط سے متعلق چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہا تے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اورعلاقائی ترقی کیلئے ہماری جدوجہد مشترکہ ہے،دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا و ژن اور سی پیک منصوبے سے یہ خطہ بین الاقوامی تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔  
صادق سنجرانی 

مزید :

صفحہ اول -