لیاقت پور: سیکرٹری ایری گیشن محمد مشتاق  ایم پی اے چودہری مسعود احمد کا مختلف علاقوں   کا دورہ‘ سیم نالے کا جائزہ‘ کاشتکاروں سے 

  لیاقت پور: سیکرٹری ایری گیشن محمد مشتاق  ایم پی اے چودہری مسعود احمد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملاقاتیں‘ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی
 لیاقت پور(نامہ نگار) سیکرٹری ایری گیشن کپٹین (ر) محمد مشتاق نے محکمہ کے افسروں اور ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کے ہمراہ چکوک عباسیہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
نے سیم نالے کے ادھورے منصوبے کاجائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں سیم سے ہونے والی تباہ کاریوں کی صورتحال دیکھی اور متاثرہ زمینداروں و کاشتکاروں سے ملاقات کی سیم سے ہونے والے نقصانات اور معاشی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے متعدد کاشتکار سیکریٹری کے سامنے رو پڑے سیکرٹری ایریگیشن نے کاشتکاروں کو یقین دلایا ہے وہ سیم نالہ کی جلد تکمیل کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ کسی سیکرٹری سطح کے آفیسر کا سیم نالہ کے حوالے سے پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ عباسیہ کے سو چکوک سیم سے تباہ و متاثر ہورہے ہیں 75 کروڑ روپے لگنے کے باوجود سیم نالہ مکمل نہیں ہو سکا لیکن مقامی افسران نے اس کی تکمیل کی رپورٹ دے کر علاقہ سے زیادتی کی تھی جس پر سینکڑوں کسانوں نے پریس کلب میں ایک ہفتہ دھرنا دیا تھا چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سیکریٹری ایریگیشن اس اہم مسئلہ کو فوری حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
یقین دہانی