دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ‘ ملزموں  کے وکیل کو تیاری کرکے عدالت آنیکا حکم

  دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ‘ ملزموں  کے وکیل کو تیاری کرکے عدالت آنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  ہائیکورٹ ملتان کے ججز جسٹس طارق سلیم (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)
شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں سزا پانے والے ملزمان کی اپیل پر سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے بارے میں تیاری کرکے آئیں اور ثابت کریں کہ آتش بازی کا سامان دھماکہ خیز اشیاء میں شمار نہیں ہوتا یا ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات 285 -86 کا اطلاق نہیں ہوتا۔ فاضل عدالت نے ملزمان کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ یہ بتائیں کہ جب پرمٹ پچاس پاؤنڈ مال لے جانے کا تھا تو وہ پورا ٹرک بھر کر کیوں لے جا رہے تھے وکیل نے بتایا کہ ملزمان موقع سے گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی گواہوں نے ان کا نام لیا ہے۔ ٹرک سے جو مال برآمد ہوا اس میں پھلجھڑیاں تھیں جو کہ دھماکہ خیز اشیاء  میں نہیں آتیں جن کا وزن 37 من 30 کلو تھا آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔