ملتان کی طرح لاہور جلسہ بھی کامیاب ہوگا‘ خواجہ رضوان عالم 

        ملتان کی طرح لاہور جلسہ بھی کامیاب ہوگا‘ خواجہ رضوان عالم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومتی اوچھے ہتھکنڈے پی ڈی ایم کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش ہے حکومت نے ملتان جلسہ روکنے کیلئے آمرانہ ہتھکنڈوں کی بدترین مثال قائم کی لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی کے جیالے اور پی وائی او کے نوجوان اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس بیانیہ پر ڈٹ گئے کہ جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
ہمارے قائد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر ان کے بیٹوں کو گرفتار کر کے پریشر ڈالا گیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوا اور شاندار جلسہ ہوا اس موقع پر آج ہم اپنے قائد سید یوسف رضا گیلانی ان چاروں بیٹوں اور تمام پارٹی عہدیدران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یوم تاسیس کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی بقا کیلئے پیپلزپارٹی کے جمہوری سفر میں اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ مرتے دم تک نبھائیں گے اور عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں ہیسنے والی حکومت سن لے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں بھی جلسہ ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، ڈویژنل صدر پی وائی او ملک ندیم اختر، نائب صدر پی وائی او خرم لاشاری، سٹی صدر پی وائی او محمد علی نومی بھٹہ، نائب صدر پیپلزپارٹی سٹی نعیم شہزاد بھٹی، سیف بھٹی، حیدر چوہان، مہر داود چاون، رضوان سیال، کاکو شاہ، ملک اسامہ، عبئد شیخ، مہد مرزا، مجتبے خان، ملک طلحہ و دیگر نے پی وائی ملتان کی طرف سے سید عارف شاہ صدارت میں اور ملک ندیم اختر کی میزبانی میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ رضوان عالم  تھے اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر خواجہ رضوان عالم نے مزید کہا کہ کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی ایما پر نیب نے دوغلا پن اپنا کر ادارے کو متنازعہ بنا دیا ہے حکومتی وزرا و مشیروں کے کیس نیب اوپن کرے ان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں لیکن نیب خاموش تماشائی بنا ہوا ہے عوام اب مزید یہ تماشا برداشت نہیں کر سکتے اس موقع پر سید عارف شاہ نے مزید کہا کہ کہ 13 دسمبر کو لاہور جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے پی وائی جنوبی پنجاب کا قافلہ ضرور جائے گا اور یہ جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اس کے بعد عوام کو خوشخبری ملے گی کہ نااہل و نالائق وزیراعظم عمران خان کی چھٹی ہو گئی ہے تقریب میں بڑی تعداد میں پی وائی کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
رضوان عالم