لیہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے  ہیں‘ رفاقت علی گیلانی کی بات چیت

  لیہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے  ہیں‘ رفاقت علی گیلانی کی بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیہ (نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
 سے لیہ چوک اعظم روڈ فیز ٹو کی منظوری عوامی خدمت کا ایک اور عملی ثبوت ہے جس سے اہلیان لیہ کو بہترین اور حادثات سے بچاؤ کی سفری سہولیات میسر ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ لیہ چوک اعظم روڈ فیز ٹو 8کلومیٹر کی منظوری کے بعد ٹینڈر پراسس کا آغازہوگیا ہے اور یہ پراجیکٹ 67 کروڑ روپے کی  لاگت سے مکمل ہو گا۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ٹینڈر پراسس مکمل ہوتے ہی جلد کام کا آغاز ہو گااور اپنی عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق لیہ کی ترقی کے لئے دن رات ایک کیاجائے گا۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ شہروں کے ہم پلہ بنانے کے لئے سماجی بھلائی کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے تاکہ انہیں تمام شعبوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جاسکے۔
بات چیت