سرکاری گاڑیوں پر سیر سپاٹے‘ مختلف  اداروں کے افسروں سے رپورٹس طلب

      سرکاری گاڑیوں پر سیر سپاٹے‘ مختلف  اداروں کے افسروں سے رپورٹس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں اورپولیس افسران کوہدایت (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام سرکاری دفاتروں، تھانوں کی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات اوران کی مرمت پرآنے والے اخراجات بارے مکمل رپورٹس ارسال کریں اسی طرح ایکسائز، ٹریفک پولیس اورتھانوں میں کھڑی غیرقانونی وبلانمبری موٹرسائیکلوں ودیگرگاڑیوں کی رپورٹس بھی بھجوائیں اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب پولیس کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رپورٹس حکومت پنجاب تک پہنچانے کے پابند ہیں حکومت نے فوری رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی ہے اورکسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہ کی جائے گی سرکاری گاڑیوں کی پڑتال کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جوصوبہ بھرکی اضلاع سے آنے والی رپورٹس پرجانچ پڑتال کریں گی ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ ہدایات سرکاری گاڑیوں کے بے جااستعمال اورخراب گاڑیوں کی مرمت نہ کرانے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں کھڑی عوام کی گاڑیوں سے سامان نکالنے کی شکایات کے باعث جاری کی ہیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت اورپولیس نے عملدرآمدشروع کردیاہے اورتمام متعلقہ محکموں وتھانوں کوایس ایچ اوزسے رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں۔
رپورٹس طلب