انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرز کا ہڑتال ختم کرنیکا اعلان 

  انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرز کا ہڑتال ختم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ورکرز سے مذاکرات کئے۔کامیاب مذاکرات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید نے احتجاجی ورکرز سے سرائیکی میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر پورا اتر والے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا،کمپنی ورکرز کوٹائم سکیل پروموشن کا حق دلایا (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
جائے گا اور کمپنی کے دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشینری کی جلد مرمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن ورکرز کوبینائی کمزور ہونے کی وجہ سے آنکھ کے ذریعے جدید سسٹم کے تحت حاضری لگانے کا مسئلہ درپیش ہے انہیں استثناء دیا جائے گا اورانکا میڈیکل سر ٹیفیکیٹ حاصل کیا جائے گا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے تمام سفارشات ڈپٹی کمشنر کوارسال کر دی ہیں۔یہ سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔دوسری طرف مسائل کے حل کی یقین دہانی پر یونین کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میونسپل ایمپلا یز ویلفیئر یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(سی بی اے) ملتان کے زیراہتمام ملازمین کی ہڑتال چھٹے روز جاری رہی، مظاہرہ کے موقع پر عابدہ فرید اے سی سٹی  موقع پر پہنچ کر انہوں نے میونسپل ایمپلا یز ویلفیئر یونین ملتان سر پرست اعلی ملک منیر حسین ہانس،صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان،ارشد خان بلوچ سے مزکرات کئے اور انہیں بتا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ورکرزکی تنخواہیں جاری کردی گئیں،اور 15روز میں بورڈ کی منظوری کے بعد آپ کے باقی مطالبات منظور ہوجائیں گے،آپ ہڑتال ختم کریں اور ملتان شہر کی بہتری کے لیے کام شروع کریں،اس موقع پرمعاون خصوصی ملک عامر ڈوگر، ملک عدنان ڈوگر کی ہدایت پر شیخ واجد شوکت نے بھی ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کے مطالبات منظور ہونگیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، اس موقع پر سر پرست اعلی ملک منیر حسین ہانس،صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان،ارشد خان بلوچ نے عابدہ فرید اے سی سٹی، ضلعی انتظامیہ، معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر، ملک عدنان ڈوگر، شیخ واجد شوکت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات منظور کئے۔
اعلان