تھانہ شاہ رکن عالم میں چوری‘ اے ایس آئی کا بکس خالی

تھانہ شاہ رکن عالم میں چوری‘ اے ایس آئی کا بکس خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ شاہ رکن عالم کی بلڈنگ  میں چوری کی واردات ہوئی ہے‘ نامعلوم ملزمان اسٹنٹ سب انسپکٹر کے کمرے میں موجود آ  ہنی بکس توڑکر نقدی و ڈس آنر چیک چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے چوری کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو اے ایس آئی محمد افضل نے بتایا کہ بطور تفتیشی افسر شاہ (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
رکن عالم میں تعینات تھا حسب حکم سی پی او تبادلہ بوہڑ گیٹ چلاگیا،میرا پرائیویٹ آہنی بکس کمرہ تفتیشی تھانہ شاہ رکن عالم کی بلڈنگ میں موجود تھا گزشتہ روز جب آہنی بکس اٹھانے کی غرض سے تھانہ کی بلڈنگ کے اندر اپنے کمرے میں پہنچاتو آہنی بکس کے کنڈے ٹوٹے ہوئے تھے سامان بکھرا پڑا تھا جس میں میری نقدی2500روپے سمیت ڈس آنر چیک ودیگر سامان غائب تھا،پولیس نے اے ایس آئی محمد افضل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے
بکس خالی