سردی بڑھ گئی‘ مختلف شہروں میں گیس بحران‘ لوگوں کا احتجاج 

سردی بڑھ گئی‘ مختلف شہروں میں گیس بحران‘ لوگوں کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم‘ صادق آباد(نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے دیہی علاقوں میں بھی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، چوک سویترا،میٹھا ڈنڈام،شیرا سویترا،کے مکینوں اسحا ق بھاول،حبیب،رمضان،جہان خان،گل جنگی،زاہد خان،ثمار فقیر،غلام قدیر،(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
شاہنواز،حاجی رمضان،اظہر،ممتاز خان،خادم حسین،مرید حسین،حاجی سرفراز نے کہاکہ سوئی گیس کی بند ش کی وجہ سے شدیدپریشان ہیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے محنت مزدوری اور ملازمت کرنے والے صبح بغیر ناشتہ کئے کام پر جانے کے لئے مجبور ہیں جب کہ واپس شام کو جب گھر آتے ہیں تب بھی گیس میسر نہیں ہوتی 24گھنٹوں میں گیس کی صرف 1گھنٹے فراہم کی جاتی ہے جب کہ 23گھنٹے گیس بند رہتی ہے اور جب ایک گھنٹہ گیس آتی بھی ہے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا ممکن نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ محکمہ گیس کے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چوک سویترا،میٹھا ڈنڈام،شیرا سویترا میں گیس کے مسئلہ کو حل کرائیں تاکہ مکین سکھ کا سانس لیں۔ ادھر موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عبدالحکیم و مضافاتی علاقہ جات گیس کا استعمال بڑھ جانے کے سبب سوئی گیس کا پریشر بالکل کم ہوچکاہے خصوصا صبح اور رات کے اوقات میں تجارتی و گھریلوصارفین گیس کے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،شہر کے بعض محلوں میں دن کے اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی ہے۔کمرشل صارفین نے بتایا کہ رات بھر گیس کی بندش سے کاروبارزندگی ٹھپ ہوگیا ہے گھریلو صارفین نے کہا کہ علی الصبح گیس کی لوڈشیڈنگ و کم پریشرکے سبب سکول و دفاتر جانیوالے طلباء و ملازمین کو ناشتہ کے بغیر جانا پڑرہا ہے جبکہ سرشام گیس کا پریشر بالکل کم ہوجانے کی وجہ سے کھانا ہوٹلوں سے خریدنا پڑتا ہے یا پھر دوہری قیمت میں سلنڈر والی گیس استعمال کرنا پڑ رہی ہے۔حالیہ کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے سبب صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں،متاثرین نے جی ایم گیس ملتان سے سوئی گیس کا پریشر بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس بحران