میلسی: دکانوں کی نیلامی منسوخ، تاجروں کا احتجاجی دھرنا ختم کاروبار شروع

        میلسی: دکانوں کی نیلامی منسوخ، تاجروں کا احتجاجی دھرنا ختم کاروبار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی میلسی کے کرایہ داروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ایم این اے اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی کی کوششوں سے معاہدہ طے پا گیا کمشنر ملتان کے احکامات پر دکانوں کی نیلامی منسوخ کر دی گئی اس سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی میونسپل کمیٹی میں جاری تاجروں کے احتجاجی دھرنا میں پہنچے اور اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
کہا کہ ہماری استدعا پر کمشنر ملتان نے اپنی وہاڑی آمد کے موقع پر میلسی کے تاجروں کے مطالبے اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی زبانی رپورٹ پر میونسپل کمیٹی میلسی کی 382 دکانوں کی جاری نیلامی کا عمل روکنے کی ہدایت کر دی ہے اور اب دکانوں کے مناسب کرایوں کیلئے از سر نو اسسمنٹ کی جائیگی جس میں تاجروں کی مشاورت بھی شامل ہو گی انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پہلے سے موجود دکانوں کے کرایہ داروں کو ہی اضافی کرایہ کے ساتھ دکانیں فراہم کی جائیں گی تا کہ کسی کو بے روزگار نہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے وسائل بڑھانے کیلئے سورس آف انکم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم یہ تاجروں کے معاشی قتل پر نہیں ہو گا بلکہ ہم تاجروں کی مشاورت سے تمام فیصلے عمل میں لائیں گے اس اعلان کے سنتے ہی تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایم این اے اور صوبائی وزیر کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر تاجر اتحاد کے رہنماؤں وسیم احمد شیخ، سید شیراز حسین کاظمی، ملک محمد حبیب، حاجی ظہور احمد، حافظ ممتاز احمد راں، حیدر خان، شیخ محمد سلیم، ملک محمد حنیف اور ارشاد علی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے پر کھچی برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شفاف انداز میں ہونے والی نیلامی کو تاجر خود ہی کامیاب بنائیں گے اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی، چوہدری محمد اشفاق، شہزاد حسین کاظمی، کریم خان خروٹی، ندیم حیدر خان کھچی، ماجد رشید مونی، ملک محمد کاشف، ظفر عمران، شیخ فیصل گڈو، اکبر نورانی، چوہدری وحید الرحمان، غلام یحیٰ منا، اشتیاق بھٹی، رانا شیر علی، مہر ظفر اقبال، احمد مرسلین، چوہدری محمد کاشف، ناظم گھمن،راؤ ریاض حسین ضیاء، ملک محمد سلیم، ملک محمد عظیم، حاجی بشیر احمد، ملک سجاد حسین زرگر، چوہدری محمد شکیل اور دیگر تاجر موجود تھے اس اعلان کے ساتھ ہی گذشتہ 7 دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے تاجروں نے اپنی اپنی دکانیں کھول لیں۔
خراج تحسین