نامعلوم افراد کا چور پر تشدد‘ مقدمہ درج

 نامعلوم افراد کا چور پر تشدد‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان) چوری میں ناکامی پر گھر سے بھاگنے والا چور نامعلوم افراد کے ہتھے چڑھ گیا، نامعلوم (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)
افراد نے چور کی مونچھیں بھنویں‘ سر کے بال مونڈھ ڈالے، تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 141 دس آر کے رہائشی محمد رمضان کے گھر چک نمبر 117 دس آر کا رہائشی شاہد نامی نوجوان چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور شاہد شہری رمضان کے گھر سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے لگا تو محمد رمضان کی آنکھ کھل گئی، شاہد نامی چور موقع سے فرار ہوتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد کے ہتھے چڑھ گیا، نامعلوم افراد کی طرف سے شاہد نامی چور کی مونچھیں بھنویں سر کے بال مونڈھ ڈالے، تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے نور حسن طاہر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نوجوان کی مونچھیں بھنویں سر کے بال مونڈھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم بال مونڈھنے والے نامعلوم افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔
تشدد