موٹرسائیکلیں گاڑیاں چوری: ڈاکو گھروں سے 12لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، قیمتی سامان لے گئے 

موٹرسائیکلیں گاڑیاں چوری: ڈاکو گھروں سے 12لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، قیمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا ء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نواز کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 19کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے گرین ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو عمر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام دستگیر اور فیملی سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات، گلشن راوی کے علاقے سے شعیب اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار نقدی و زیورات،شالیمار میں اظہر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر4 لاکھ 58 ہزار، پرانی انارکلی میں وقار سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 65 ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر مقبول سے3 لاکھ  25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور گلشن راوی، گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، باٹا پور اور یکی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -