وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، شہبازشریف کیخلاف انکوائری کا ریکارڈ طلب

وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، شہبازشریف کیخلاف انکوائری کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر میاں شہباز شریف کے خلاف تمام انکوائریز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات باجوہ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارمیاں شہباز شریف نے موقف اختیارکررکھاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان کو رشوت کی آفر نہیں کی عمران خان نے جھوٹا الزام عائد کیا جس سے شہرت متاثر ہوئی  عمران خان کے 100 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دیاجائےء عمران خان کے وکلا کا موقف ہے کہ  شہبازشریف کے خلاف نیب انکوائریاں جاری ہیں، عدالت پہلے ان انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے  عمران خان کے وکیل کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شہباز شریف ملزم ہیں ان کے خلاف کئی انکوئری زیر التوا ہیں انکا ریکارڈ بھی عدالت طلب کرے۔

مزید :

علاقائی -