لاہور پولیس کے 11اہلکار کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کردیا گیا 

لاہور پولیس کے 11اہلکار کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے لگے ہیں، لاہورپولیس کے11اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔تمام اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جہاں محکمہ صحت پیش پیش ہے وہاں پولیس بھی شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ لیکن فرائض کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکار کورونا وائرس کاشکار ہونے لگے ہیں پولیس حکام کے مطابق لاہورپولیس کے11 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثر تمام اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کی ڈیوٹی ناکوں اور قرنطینہ سینٹرزمیں تھی۔ احتیاطی انتظامات کے باوجود ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور مریضوں سے میل جول رہتا ہے جوکہ بیماری کا باعث بنا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اب تک 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 18 ہزار کے قریب کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ 2800 سے زائد اہلکاروں کے ٹیسٹوں کے رزلٹ تاحال انتظار ہے۔آئی جی پنجاب  نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور متاثرہ ملازمین کی مکمل نگہداشت کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -