ہسپتال میں آگ لگانے کے  الزام میں مشکوک شخص گرفتار

ہسپتال میں آگ لگانے کے  الزام میں مشکوک شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ریڈیالوجی ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگانے کے الزام میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ہے ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق یہ مشکوک شخص دہشت گرد ہو سکتا ہے جو ہسپتال میں تباہی مچانا چاہتا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے کیمروں کی مدد سے بروقت کا رروائی کرکے آگ پر قابو پانے کے ساتھ ملزم کوبھی پکڑ لیا  پولیس کے مطابق وہ شخص ذہنی معذور تھا اور اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -