انفینکس کابینک الفلاح کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا اعلان

  انفینکس کابینک الفلاح کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انفینکس نے اپنے صارفین کو نئے متعارف کردہNOTE 8 سیریزآسان اقساط پر فراہمی کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ اپنے اشتراک میں توسیع کردی ہے۔Infinix اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون تک ہر شخص کی رسائی آسان بنانے کیلئے اضافی سہولتیں پیش کررہا ہے۔دونوں ادارے آج سے ایک اور موبائل ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہیں جس کے دوران میں صارفین "مشہورعام" NOTE 8  اور 8i کی اقساط کے پلان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس ہفتے میں اقساط پرموبائل حاصل کرنے کے بڑے فائدوں میں 0% مارک اپ، بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ محفوظ ادائیگی اور 100%اوریجنل پروڈکٹس کا حصول شامل ہے۔صارفین اقساط کے پلان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے الفا مال کی آفیشیل ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔نیا متعارف کردہ اسمارٹ فونNOTE 8اپنے الٹرا اسپیڈی G80 پروسیسر اور بے مثال  64 MP کیمرے کی بدولت پہلے ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے۔اس موقعے پر Infinix پاکستان کے سی ای اوجو ہو(Mr. Joe Hu)نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،" Infinix کا بنیادی وژن ہمیشہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کوزیادہ آسانی کے ساتھ اپنے صارفین تک پہنچانا ہے۔اس اشتراک میں توسیع سے Infinix اور بینک الفلاح طویل المدت win-win تعلقات کوآئندہ مضبوط تر بنانے کی امید رکھتے ہیں۔

 "Infinix پہلے ہی اپنے عالمی اور مقامی صارفین کیلئے سب سے زیادہ فیشن ایبل، بجٹ دوست اور اعلیٰ معیار کے فونزپیش کرکے ایک بڑا سنگ میل طے کرچکاہے۔

مزید :

کامرس -