اپوزیشن غریب بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنا بند کرے،میاں جاوید

اپوزیشن غریب بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنا بند کرے،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن غریب ماؤں کے بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنا بند کرے۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ مال بنانے اور لوٹ مار کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ کارکردگی اور ترقی و خوشحالی کی بات کرنے والے اپنے دور حکومت میں ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرتے رہے ہیں۔

 تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں تھانہ کچہری اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا۔