مریم نوازسیاست کو تصادم کی جانب لے جارہی ہیں،اعتزازاحسن 

مریم نوازسیاست کو تصادم کی جانب لے جارہی ہیں،اعتزازاحسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے(ن) لیگ کو مریم لیگ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کولاہورجلسہ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتیں جلسے جلوس سے نہیں جاتیں تیسری طاقت انہیں گراتی ہے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز سیاست کو تصادم کی جانب لے جارہی ہیں لیکن منصوبہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ استعفیٰ کا ایٹم بم چلانے کا فیصلہ (ن) لیگ اکیلے کیسے کرسکتی ہے؟ مریم نواز تو نوازشریف سے بھی دو قدم آگے نکل گئی ہیں مگرانہیں موقع ملا تو وہ باہر چلی جائیں گی پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کوسوچنا چاہیے کہ نوازشریف کے بیانیے میں پی ڈی ایم کامفاد نہیں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے تیسری طاقت کے ساتھ بھی ٹکر لی ہے جس پارٹی کو زیادہ شوق ہے وہ استعفیٰ جمع کرائے،میری ذاتی رائے میں پی پی کواستعفوں کی حد تک نہیں جانا چاہیے  مریم نے بہت کم وقت میں (ن) لیگ کو مریم لیگ بنا دیا ہے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ بیک وقت تین ا علیٰ شخصیات کے استعفے مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا  وائرس پھیل رہا ہے اس لئے پی ڈی ایم کو لاہور کا جلسہ ملتوی کر دینا چاہئے۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ اول -