پی ڈی ایم والے ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی سن لیں کہ وہ کیا تجویز دے رہے ہیں، اسد عمر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاہے کہ پی ڈی ایم والے ہماری نہیں سنتے تو اعتزاز احسن کی سن لیں کہ وہ کیا تجویز دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعتزاز احسن، ڈاکٹرز، دینی علما، میڈیا اور ہر ذی شعور انسان کاپیغام ہے کہ احتیاط کریں،ہسپتالوں میں مریضوں کااضافہ ہورہا ہے،اموات بڑھ رہی ہیں ،اسد عمر کاکہنا ہے کہ احتیاط کیجیے اپنی خاطر ،اپنے پیاروں کی خاطر۔
ہماری نہیں سنتے PDM والے تو اعتزاز احسن کی ہی سن لے کے وہ کیا تجویز دے رہے ہیں. اعتزاز احسن، داکٹرز، دینی علماء، میڈیا اور ہر زی شعور انسان کا پیغام ہے کے احتیاط کریں. ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے. اموات بڑھ رہی ہیں. احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر pic.twitter.com/S92OOQLk4y
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 9, 2020