سندھ ہائیکورٹ : دانش کنیریاکی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ : دانش کنیریاکی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر پی سی ...
سندھ ہائیکورٹ : دانش کنیریاکی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریاکی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پرپی سی بی اوردیگرکو نوٹس جاری کردیئے اورپی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے درخواست گزارکوترمیمی ٹائٹل جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دانش کنیریاکی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دانش کنیریا کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ پی سی بی میرامو¿قف آئی سی سی میں پیش کرے،ڈومیسٹک اورقومی کرکٹ کھیلناچاہتا ہوں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کوکرکٹ کی اجازت دینے کاحکم دیاجائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں،ہم مددچاہتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آئی سی سی میں پابندی کیخلاف کوئی اپیل نہیں ہوتی،وکیل نے کہاکہ دانش کنیریاغلطیوں پرمعافی چاہتے ہیں،دیگرکھلاڑیوں کوبھی اجازت ملی،عدالت نے پی سی بی اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے پی سی بی،وفاقی وزارت کھیل کو 15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی اوردرخواست گزارکوترمیمی ٹائٹل جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

مزید :

کھیل -