پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ آفیسر عبداللہ نے آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ آفیسر عبداللہ نے آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جیت کر ...
پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ آفیسر عبداللہ نے آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا
سورس: Facebook/@PKHighComissionCanberra

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا (ویب ڈیسک) پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔
اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔


پائلٹ آفیسرعبد اللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے اور انہوں نے مری لوئر ٹوپہ میں واقع پی اے ایف کالج سے گریجویشن مکمل کر کے پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔